حیدرآباد۔ 12ستمبر (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو نے آج تروپتی میں منعقدہ پلاننگ کمیشن کے14ویں اجلاس میں2029تک
ملک بھر میں آندھرا پردیش ریاست کو مثالی ریاست بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے اس
اجلاس میں کہا کہ اس وقت آندھرا پردیش کئی مشکلات سے دوچار ہے۔
جبکہ اسکی ترقی کے کئی مواقع ہے۔ اے پی سی ایم نے اس اجلاس میں انکی حکومت
کے ترقیاتی منصوبوں کو اس کمیشن کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے سیاحتی شعبہ
اور دیگر شعبوں میں ترقی پر زور دیا۔